تھائی لینڈ کمبوڈیا جنگ بندی ، اعلیٰ سطح مذاکرات 27 دسمبر کو ہوں گے

تھائی لینڈ کمبوڈیا جنگ بندی ، اعلیٰ  سطح مذاکرات 27 دسمبر کو ہوں گے

بینکاک،پنوم پن (نیوز ایجنسیاں)تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ بندی کیلئے دونوں ممالک کی جنرل بارڈر کمیٹی کے مذاکرات 27 دسمبر کو ہوں گے ۔تھائی وزارتِ خارجہ کے مطابق 26 دسمبر تک سیکرٹریٹ کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔۔۔

 ، باضابطہ اعلیٰ سطح اجلاس  27 دسمبر کو منعقد کیا جائے گا۔ آسیان نے جنگ بندی کے امکانات پر بات چیت کے آغاز کا خیر مقدم کیا ہے ۔ کمبوڈیا نے کہا ہے کہ تھائی لینڈ نے ایک متنازعہ سرحدی علاقے میں ہندو دیوتا وشنو کا مجسمہ تباہ کر دیا ۔ دونوں ممالک کے درمیان حالیہ جھڑپوں میں 40 سے زائد افراد ہلاک اور 9 لاکھ لوگ بے گھر ہوئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں