فہد مصطفی،فیصل قریشی عمر میں مجھ سے بڑے :مہوش حیات
لاہور (این این آئی)اداکارہ مہوش حیات نے حال ہی میں ایک تقریب کے دوران اپنی عمر اور کیریئر سے متعلق ایک دلچسپ انکشاف کیا ہے۔۔۔
ایک ایونٹ میں شرکت کے دوران انہوں نے ماضی کی یادیں تازہ کیں۔مہوش حیات نے گفتگو کے دوران اپنے مشہور ساتھی اداکاروں فہد مصطفی اور فیصل قریشی کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ دونوں عمر میں مجھ سے خاصے بڑے ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ اپنے کیریئر کے ابتدائی دور یعنی 2006 میں، میں نے ایک ڈرامے میں فہد مصطفی اور فیصل قریشی کے ساتھ کام کیا تھا، جس میں، میں ان دونوں کی بھانجی کا کردار ادا کر رہی تھی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس وقت میری عمر محض 12 سے 13 برس تھی، جبکہ فہد مصطفی اور فیصل قریشی اس دور میں بھی ڈراموں میں ہیرو کے کردار نبھا رہے تھے ۔