گوجرانوالہ:2 بھائیوں سمیت 4 افراد کا قتل، مجرموں کو 50،50 سال قید
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)برف کا پھٹہ نہ اٹھانے پر اندھا دھند فائرنگ کرکے 2 بھائیوں سمیت 4 افراد کو قتل کرنے کا مقدمہ، ایڈیشنل سیشن جج گوجرانوالہ شازیہ چیمہ نے 2 مجرموں کو 50/50 سال قید کا حکم دے دیا۔۔۔
فاضل جج نے شک کا فائدہ دیتے ہوئے 3 ملزم بری کر دئیے، فیصلے سے قبل سکیورٹی کے لئے عدالت کے باہر پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ۔ تھانہ لدھے والا وڑائچ کے علاقہ محلہ میر شکاراں کے 2بھائیوں سمیت 4افراد کے قتل کا مشہور مقدمہ ایڈیشنل سیشن جج شازیہ چیمہ کی عدالت میں زیر سماعت تھا ۔فاضل جج نے فیصلہ سناتے ہوئے 2 مجرموں عدیل اور احد کو دو دو دفعہ عمر قید اور 10/ 10 لاکھ روپے جرمانہ کا حکم دیا ،عدالت نے تین ملزموں سبحان ،نعیم اور بسام کو بری کر دیا۔