روس،آئرن بڑھانے کیلئے نوجوان نے اپنا ہی خون پی لیا
ماسکو (آئی این پی)روس کے 17 سالہ نوجوان نے اپنے ہیموگلوبن اور آئرن لیول بڑھانے کے لیے سوشل میڈیا کی ایک ویڈیو دیکھ کر اپنا ہی خون پی لیا۔۔۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق نوجوان نے سرنج کے ذریعے اپنا خون نکال کر پیا، لیکن چند ہی دیر بعد اس کی طبیعت خراب ہو گئی اور متلی، خون کی قے اور بخار لاحق ہو گیا ۔ ڈاکٹروں نے اسے شدید زہر آلودگی کے طور پر تشخیص کرتے ہوئے ہسپتال میں داخل کیا۔ ڈاکٹر آندرے کونڈراخن نے کہا کہ انسانی معدہ خون کو ہضم یا پراسیس کرنے کے قابل نہیں ہے ، اور اس کے پینے سے زہر آلودگی کے آثار ظاہر ہو سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس طریقے سے جسم ہیموگلوبن میں موجود آئرن حاصل نہیں کر سکتا، یہ ایک پیچیدہ اور طویل عمل ہے ، جس کا نتیجہ صرف قے اور صحت کے مسائل کی صورت میں سامنے آتا ہے اور کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔