سعودی عرب میں سب سے بڑا موسمی بیج سٹوریج، ورلڈ ریکارڈ
ریاض (اے پی پی)سعودی عرب نے سب سے بڑے موسمی بیج سٹوریج کے لیے گنیزورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے ۔ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب نے 95 ٹن مقامی موسمی بیج کامیابی سے سٹورکیے جو دنیا بھر میں سب سے بڑا ریکارڈ ہے۔۔۔
یہ اقدام تحفظ ماحولیات کے حوالے سے مملکت کی مثالی کوشش کی عکاسی کرتا ہے ۔نیشنل سینٹر فار ویجیٹیشن ڈیولپمنٹ اینڈ کامبیٹنگ ڈیزرٹیشفکیشن کی کامیاب حکمت عملی کے باعث یہ کامیابی حاصل ہوئی جس کے لیے مرکز کی ٹیموں نے پورے سال بھر پور کوششیں کیں۔فیلڈ ٹیموں نے پودوں کو31 اقسام کو کامیابی سے جمع کیا، بیجوں کی درست پروسیسنگ کی گئی۔اس کے بعد بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ معیار کے مطابق انہیں سٹور کیا گیا تاکہ ان بیچوں کو سبزہ اگانے کیلئے کام میں لایا جاسکے ۔اس سٹوریج میں جنگلی پودوں اور سبزے کے 95 ٹن سے زیادہ موسمی بیچ موجود تھے ۔