ایران کیساتھ با ضابطہ مذاکرات کیلئے تیار ہیں :امریکا
نیو یارک (اے پی پی)اقوام متحدہ میں امریکی مشن کی مشیر مورگن اورٹاگس نے کہا اگر تہران براہِ راست اور با مقصد بات چیت کے لیے آمادہ ہو تو امریکا اب بھی ایران کے ساتھ با ضابطہ مذاکرات کیلئے تیار ہے ۔۔۔
سلامتی کونسل کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا امریکا عوامی سطح پر مذاکرات نہیں کرے گا۔ اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر امیر سعید نے کہا کہ ان کا ملک اصولوں پر مبنی سفارت کاری اور حقیقی مذاکرات کیلئے پر عزم ہے ۔ اب یہ فرانس، برطانیہ اور امریکا پر منحصر ہے کہ وہ اپنا راستہ تبدیل کریں اور اعتماد کی بحالی کے لیے ٹھوس اور قابل بھروسہ اقدامات اٹھائیں۔