برطانیہ:منشیات سمگلنگ کیس ، پاکستانی نژاد سدرہ نوشین کو 21 سال قید
لندن(دنیا مانیٹرنگ)برطانیہ کی عدالت نے پاکستانی نژاد سدرہ نوشین کو اربوں روپے مالیت کی ہیروئن سمگلنگ کے جرم میں ساڑھے اکیس سال قید کی سزا سنا دی۔۔۔
برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کے مطابق گزشتہ برس بریڈفورڈ میں سدرہ نوشین کے گھر پر چھاپے کے دوران کپڑوں، بالٹیوں، وال پیپرز اور بیگز سے تقریباً ایک کروڑ ڈالر مالیت کی ہیروئن برآمد ہوئی۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا سدرہ نوشین پاکستان سے منظم نیٹ ورک کے ذریعے منشیات سمگل کر رہی تھیں۔