ہونڈوراس صدارتی انتخابات،ٹرمپ کے حمایتی امیدوار کو معمولی برتری
ٹیگوسیگلپا(اے ایف پی)ہونڈوراس میں صدارتی انتخابات کے تین ہفتے بعد دوبارہ دستی گنتی مکمل ہونے کے قریب ہے ، 99اعشاریہ2 فیصد ووٹوں کی گنتی کے بعد 67 سالہ کاروباری شخص اور۔۔۔
صدر ٹرمپ کے حمایتی ناصر افسورا کو معمولی برتری حاصل ہے ، گنتی کی سست رفتاری اور مبینہ بے ضابطگیوں کے الزامات کے باعث ہونڈوراس میں کشیدگی پائی جا رہی ہے ۔ نیشنل الیکشن کونسل نے کہا کہ دوبارہ گنتی مکمل ہونے کے بعد ہی فاتح کا اعلان کیا جائے گا، تاہم تاریخ کا تعین نہیں کیا گیا۔