گوجر خان :غیرت کے نام پر لڑکی اور اسکا مبینہ آشنا قتل

گوجر خان :غیرت کے نام پر  لڑکی اور اسکا مبینہ آشنا قتل

راولپنڈی(نیوز ایجنسیاں)والد نے غیرت کے نام پر اپنی بیٹی اور اس کے مبینہ آشنا کو قتل کردیا۔ دوہرے قتل کی واردات راولپنڈی کی تحصیل گوجر خان کے علاقے میں ہوئی۔

 مقتولین میں شنائل اور رحمن اللہ شامل ہیں جب کہ فائرنگ کی زد میں آکر ملزم کی اہلیہ بھی زخمی ہوگئی، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے لاشوں کوہسپتال منتقل کردیا اور واقعے کی تحقیقات شروع کردیں ۔پولیس کے مطابق ملزم نے واردات کے بعد خود کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں