مریدکے : ہمسائے کی فائرنگ سے مسیحی نوجوان قتل

 مریدکے : ہمسائے کی فائرنگ سے مسیحی نوجوان قتل

مریدکے(نمائندہ دنیا)مریدکے ٹاؤن میں مسیحی نوجوان کو ہمسائے نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق تین بچوں کا باپ سرفراز مسیح اپنی چھت پر بھائی کیساتھ کرسمس کی تیاریوں میں مصروف تھاکہ معمولی بات پر ہمسایہ نوجوان کیساتھ تلخ کلامی ہو گئی جس پر اس نے سرفراز پر فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا اور ٹی ایچ کیو ہسپتال میں زندگی کی بازی ہار گیا۔سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر کے لاش پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی۔ لواحقین نے ڈیڈہاؤس کے باہر قتل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا اور ملزم کی فوری گرفتاری کامطالبہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں