چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتیں، شہریوں کا لاکھوں کا نقصان
شفیق آباد میں خلیل ،گارڈن ٹاؤن میں محسن ،گڑھی شاہو میں لقمان کولوٹاگیا مستی گیٹ،کوٹ لکھپت سے گاڑیاں ، اچھرہ ، لاری اڈأ سے موٹرسائیکلیں چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے ، زیورات ،موبائل فونز، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سے محروم ہوگئے ،بتایاگیاہے کہ شفیق آباد میں خلیل سے 1لاکھ 65ہزار روپے اور موبا ئل فون ،گارڈن ٹاؤن میں محسن سے 1لاکھ 55 ہزار روپے اور موبائل،گڑھی شاہو میں لقمان سے 1لاکھ 50ہزار روپے اور موبائل ، سندر میں حماد سے 1لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل ،شاہدرہ ٹاؤن میں رضا سے 1 لاکھ 30ہزار روپے ،موبائل اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔مستی گیٹ اور کوٹ لکھپت سے گاڑیاں جبکہ اچھرہ، نوانکوٹ اور لاری اڈأ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔