شہناز گل پاکستانی ڈرامے کے او ایس ٹی کی دیوانی نکلیں
ممبئی (آئی این پی)بھارتی اداکارہ، ماڈل اور میزبان شہناز گل پاکستانی ڈرامے کے او ایس ٹی کی مداح نکلیں۔ حال ہی میں شہناز گل نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ پاکستان کے حال ہی میں مقبول ہونے والے ڈرامے کے او ایس ٹی میری زندگی ہے تو پر پرفارم کرتی دکھائی دیں۔۔۔
ویڈیو کے ساتھ انہوں نے کیپشن لکھا اس گانے کی دیوانی ہوں، یہاں تک کہ خود سے بھی زیادہ اس سے محبت ہے ۔ یہ او ایس عاصم اظہر نے گایا ہے ، عاصم اظہر نے بھی شہناز کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے گانے کی تعریف کی۔