مقبوضہ کشمیر:جنگل میں آپریشن،فائرنگ سے کیپٹن سمیت 5 بھارتی فوجی ہلاک

مقبوضہ  کشمیر:جنگل میں آپریشن،فائرنگ  سے  کیپٹن  سمیت 5 بھارتی  فوجی  ہلاک

جموں (اے پی پی)بھارت کے غیر قانونی طور پر زیرتسلط جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں حملے میں فوجی افسر سمیت 5 بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے ۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ حملہ پیر کو سری نگر سے 205 کلومیٹر دورضلع کے علاقے ڈیسا میں بھارتی فوج، پیراملٹری فورسزاورپولیس کے سپیشل آپریشنز گروپ کی طرف سے شروع کی گئی محاصرے اور تلاشی کی مشترکہ کارروائی کے دوران ہوا۔حریت پسندوں اور بھارتی فورسز میں فائرنگ کے تبادلے میں فوجی افسر سمیت 5 بھارتی فوجی مارے گئے اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔ بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے ۔ فوجی آپریشن اورگھر گھر تلاشی کے دوران متعدد نوجوانوں کو حراست میں لے لیا گیا ۔ ڈوڈا اور قریبی علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کرکے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں