خواجہ آصف سابق سیکٹر کمانڈر کی منتیں کرتے اور روتے تھے ، عمر ایوب

خواجہ آصف سابق سیکٹر کمانڈر کی منتیں کرتے اور روتے تھے ، عمر ایوب

اسلام آ باد (آئی این پی )قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی و رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں بہترین معیشت چل رہی تھی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے محمود اچکزئی کو سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کرنے کا اختیار دیا ہوا ہے ، اس کے علاوہ ہم نے کسی کی منت نہیں کی، منتیں تو خواجہ آصف نے کیں سابق سیکٹر کمانڈر سیالکوٹ سے ، وہ روتے بھی تھے اور نواز شریف کی پلیٹ لیٹس جو گرتی تھیں تو وہ جھوٹی رپورٹس بناتے تھے اور غلط رپورٹس کابینہ کو پیش ہوتی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ان غلط رپورٹس کے ذریعے نواز شریف ملک سے باہر گئے اور این آر او لینے کے لیے رانا ثنا نے بھی کہا تھا کہ انہوں نے قمر باجوہ کے ساتھ مل کر بانی پی ٹی آئی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک چلائی اور ایک چلتی ہوئی معیشت کو تباہ و برباد کردیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں