چینی وزیراعظم اگلے ماہ پاکستان کا تین روزہ دورہ کریں گے: سفارتی ذرائع

اسلام آباد :(دنیا نیوز) چین کے وزیراعظم لی چیانگ اگلے ماہ پاکستان کاتین روزہ دورہ کریں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق چینی وزیراعظم کا دورہ پاکستان دو حصوں پر مشتمل ہوگا، دورے کے پہلے حصے کے تحت چینی وزیراعظم دوطرفہ دورے پر 14 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچیں گے، دو طرفہ دورے میں پاک چین تعلقات اور دیگر امور زیرغور آئیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ دورے کے دوسرے حصے میں چینی وزیراعظم 15 اور 16 اکتوبر کو ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کے اجلاس میں شرکت کریں گے، یہ11 سال بعد کسی بھی چینی وزیراعظم کا دورہ پاکستان ہوگا۔

سفارتی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چینی وزیراعظم ایس سی او کے حکومتی سربراہان کے اجلاس میں چین کی نمائندگی کریں گے، چینی وزیراعظم کے اس دورے میں دونوں ممالک کے درمیان متعدد معاہدوں پردستخط متوقع ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں