فریال تالپور سے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی ملاقات، عمرہ کرنے پر مبارکباد دی

کراچی: (دنیا نیوز) پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و ایم پی اے فریال تالپورسے میئر کراچی بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے ملاقات کی۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے فریال تالپور کو عمرے کی ادائیگی پر مبارک باد دی اور پھول پیش کئے۔

بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر فریال تالپور سے گفتگو کی، مرتضیٰ وہاب نے بارشوں کے دوران بلدیاتی اداروں کی کارکردگی سے بھی فریال تالپور کو آگاہ کیا۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی کراچی کی تعمیر و ترقی پر یقین رکھتی ہے، مرتضیٰ وہاب کی فریال تالپور سے کراچی کے مختلف مسائل پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں