وزیر خزانہ سے گلوبل کمپنی ایف ایل سمڈتھ کے سی ای او کی ملاقات، سرمایہ کاری بارے گفتگو

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے گلوبل کمپنی ایف ایل سمڈتھ کے سی ای او نے ملاقات کی، ملاقات میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق ایف ایل سمڈتھ کان کنی اور سیمنٹ کی صنعتوں کو آلات فراہم کرتی ہے، ملاقات میں ڈنمارک کے سفیر اور فنانس ڈویژن کے سینئر حکام بھی شریک ہوئے، وزیر خزانہ نے توانائی شعبے میں جاری اہم اصلاحات سے آگاہ کیا۔

اعلامیہ کے مطابق وزیر خزانہ نے ایس ای اوز کی نجکاری اور ٹیکس سسٹم کی تنظیم نو کے بارے میں بھی بتایا، انہوں نے نجی شعبے کو سہولیات دینے کے حکومتی عزم پر زور دیا اور کہا کہ کاروبار کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنے پر توجہ دے رہے رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تاجروں کے تمام جائز مطالبات مانیں گے، ٹیکس چھوٹ نہیں دینگے: وزیر خزانہ

مسٹر میکو کیٹو نے پاکستان کی طرف سے ملنے والے تعاون کو سراہا، مسٹر میکو کیٹو نے کان کنی شعبے میں اپنی بڑھتی سرمایہ کاری پر روشنی ڈالی، انہوں نے کہا کہ کان کنی کی وجہ سے مقامی ویلیو ایڈیشن میں اضافہ ہوا ہے۔

مسٹر میکو کیٹو نے کہا کہ ٹیکس میں اضافہ، مزید روزگار کے مواقع پیدا ہوئے ہیں، ہم پاکستان میں کان کنی کی صلاحیت کو خوب سمجھتے ہیں، ہم یہاں سرمایہ کاری کے مزید مواقع تلاش کرنے کے خواہاں ہیں۔

ملاقات کے دوران وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ سرمایہ کاروں کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنے کیلئے پُرعزم ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں