رواں سال جولائی اور اگست کے دوران برآمدات میں14فیصد اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد :(دنیا نیوز) رواں مالی سال جولائی اور اگست کے دوران برآمدات میں اضافہ ریکارڈ ہوا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں مطابق جولائی اور اگست میں کے دوران برآمدات میں 14 فیصد کا اضافہ ریکارڈ ہوا، جولائی سے اگست کے دوران برآمدات 5 ارب ڈالر سے بڑھ گئیں، دو ماہ میں درآمدات کا حجم 8 ارب 62 کروڑ ڈالر سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جولائی سے اگست کے دوران تجارتی خسارے میں 4.20 فیصد کی کمی ہوئی، گزشتہ مالی سال جولائی سے اگست تجارتی خسارہ 3 ارب 73 کروڑ ڈالر سے زیادہ تھا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں مزید یہ بھی بتایا گیا کہ رواں مالی سال تجارتی خسارے کا حجم 3 ارب 57 کروڑ ڈالر سے زیادہ رہا، اگست 2024 کی نسبت اگست 2023 میں برآمدات میں 15.93 فیصد جبکہ جولائی 2024 کی نسبت اگست 2024 میں برآمدات میں 18.90 فیصد کا اضافہ ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں