ثقلین مشتاق چیمپئنز ون ڈے کپ کیلئے پینتھرز کے مینٹور مقرر

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کے لیجنڈری سپنر ثقلین مشتاق چیمپئنز ون ڈے کپ کے لیے پینتھرز کے مینٹور مقرر ہوگئے۔

ثقلین مشتاق نے اپنے بیان میں کہا کہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ مجھے ایک اور موقع دیا گیا ہے، میں بہت پُرجوش اور متحرک ہوں، دعاگو ہوں اچھا کام کرسکوں اور کرکٹ کو اچھے سے اچھا کرسکوں۔

انہوں نے کہا کہ چیلنجز ہر جگہ ہوتے ہیں، ہم چیلنجز سے گزر چکے ہیں، ہمارے پاس تجربہ ہے ہم ان چیلنجز سے بھی گزریں گے، تینوں فارمیٹ میں ٹیم کو بہترین ٹیم بنانے کے لیے پُرامید ہیں، ہم درست سمت میں کام کرکے مشکل صورتحال سے ٹیم کو نکالیں گے۔

ثقلین مشتاق نے کہا کہ سب کچھ درست کرنے کےلیے وقت لگے گا، راتوں رات سب کچھ نہیں ہوتا، وقت چاہیے ہوگا، ہم سب مینٹورز آپس میں مشاورت کر رہے ہیں کہ ان لڑکوں کو کیسے تیار کرنا ہے، ہم نے مل کر کام کرنا ہے سب کھلاڑیوں کو مانیٹر کرنا ہے۔

مینٹور پینتھرز کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ اسپیشلائزڈ کوچز ہوں گے، ہم نے کپتان سمیت ہر شعبے کے کرکٹرز گروم کرنے ہیں، چیمپئنز ون ڈے کپ نوجوانوں کےلیے ایک بہت اچھا موقع ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں