سندھ پریمیئر لیگ قطر میں منعقد کروانے کی تجویز

کراچی: (ویب ڈیسک) سندھ پریمیئر لیگ (ایس پی ایل) کے منتظمین نے لیگ کو عرب ملک قطر میں منعقد کروانے کی تجویز دے دی۔

ایس پی ایل وفد نے کراچی میں سندھ کے وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر اور میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب سے ملاقات کی۔

سندھ پریمیئر لیگ کے منتظمین نے اس موقع پر ایس پی ایل قطر میں کروانے کی تجویز پیش کی۔

اس پر صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ ایس پی ایل قطر یا سندھ میں کروانے کا فیصلہ وزیراعلیٰ سندھ کریں گے۔

سندھ پریمیئر لیگ کے وفد نے کہا کہ پہلی ترجیح قطر اور دوسری حیدر آباد ہے۔

صوبائی وزیر کھیل نے کہا کہ کراچی اور حیدر آباد میں اچھے اسٹیڈیمز ہیں، کرکٹ کروائی جاسکتی ہے، ایس پی ایل سے سندھ میں کرکٹ کا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ پریمیئر لیگ صلاحیتیں دکھانے کا بہترین پلیٹ فارم ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں