اوکاڑہ : 70 سالہ شخص کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا گیا

اوکاڑہ: (دنیانیوز) تھانہ صدر کی حدود میں 70 سالہ شخص کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے قتل کے بعد لاش برساتی نالہ کے قریب پھینک دی، پولیس نے نعش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردی۔

پولیس کاکہنا ہے کہ مقتول محمد احمد کندووال کا رہائشی تھا، مقتول دو لاکھ روپے کی رقم لینے 35 جی ڈی آیاتھا ، مقتول احمد نے ظہور وغیرہ سے پلاٹ فروخت کے دو لاکھ روپے لینے تھے ۔

پولیس نے مقتول احمد کی بیٹی نسیم کی مدعیت میں ظہور احمد وغیرہ کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں