کراچی: ہسپتال میں زیرعلاج خاتون پر تشدد کرنے والے ملازم کو گرفتار کر لیا گیا

کراچی: (ویب ڈیسک) نیو کراچی میں ہسپتال کے اندر زیر علاج خاتون پر تشدد کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایس ایس پی سینٹرل ذیشان صدیقی نے بتایا کہ نیو کراچی ہسپتال میں زیرعلاج خاتوں پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم شاہ زیب کو حراست میں لے لیا۔

پکڑا جانے والا ملزم شاہ زیب ہسپتال کا ملازم ہے، ملزم شاہ زیب نے خاتون کو ہسپتال میں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا تھا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں