ہالی ووڈ لیجنڈ ول اسمتھ نے دلجیت دوسانجھ کو فالو کرلیا

ممبئی: (ویب ڈیسک) ہالی ووڈ لیجنڈ ول اسمتھ نے بھارتی گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ کو انسٹاگرام پر فالو کرنا شروع کردیا جس سے دلجیت کے مداح خوش ہوگئے۔

ول اسمتھ 1992ء سے ہالی ووڈ میں سرگرم ہیں اور مین ان بلیک، اینیمی آف اسٹیٹ، دی پرسیوٹ آف ہیپی نیس، اور کنگ رچرڈ جیسی مشہور فلموں میں کام کر چکے ہیں۔

امریکی اداکار کے انسٹاگرام پر 70 ملین سے زائد فالوورز ہیں اور وہ صرف 276 لوگوں کو فالو کرتے ہیں، جن میں سے ایک دلجیت دوسانجھ ہیں۔

دوسری جانب دلجیت دوسانجھ نے اپنی فلم ’سردار جی 3‘ کا موشن پوسٹر شیئر کیا ہے، جو 27 جون 2025ء کو دنیا بھر میں ریلیز ہوگی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں