آٹھ ستمبر کو ہر حال میں جلسہ ہوگا جو ذمہ داری ملی ادا کروں گا: شیر افضل مروت

اسلام آباد :(دنیا نیوز)رہنما تحریک انصاف شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ آٹھ ستمبر کو ہر حال میں جلسہ ہوگا جو ذمہ داری ملی ادا کروں گا۔

دنیا نیوزکےپروگرام’’ٹونائٹ ود ثمرعباس‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف شیر افضل مروت نے کہا کہ کل اسلام آباد میں واپس آجاؤں گا،آٹھ ستمبرکےجلسےکی تیاری کروں گا،آٹھ ستمبرکا جلسہ کامیاب ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نےکہا تھا جلسےکوکامیاب بنانا ہے، جلسہ باربارموخرہونےسےبانی پی ٹی آئی کی کازکونقصان ہوگا، بغیرکسی وجہ کےبانی پی ٹی آئی سےجلسہ منسوخ کروایا گیا، بیرسٹرگوہرکےبیان کےبعد دوبارہ مجھے وٹس ایپ گروپ میں شامل کیا گیا ہے۔

شیرافضل مروت نے کہا کہ چھ ماہ سےجلسہ موخرہورہا ہے، بانی پی ٹی آئی کےحکم پرجلسہ موخرکرنا پڑا، میرے فرشتوں کو بھی علم نہیں تھا کہ اسلام آباد کا جلسہ موخر ہو گا، اب ہرحال میں جلسہ ہوگا، میرے خیال میں اسلام آباد جلسہ منسوخ کرنے سے اچھا نہیں ہوا، اب لکیر پیٹنےکا کوئی فائدہ نہیں۔

رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی، مینڈیٹ واپسی کی تحریک چلانےکا فیصلہ ہوچکا ہے، جلد ہی تحریک کا آغازہوگا، یہ تحریک پاکستانیوں کی تحریک ہوگی، تحریک کا مقصد لوگوں کےڈراورخوف کوختم کرنا ہے، تحریک کی شروعات پنجاب سےکریں گے، تحریک میں مارچ اوردھرنےبھی ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی کال ہوگی لیڈرشپ سڑکوں پرہوں گی، دھمکیوں سےنہیں ڈریں گے، ہمارے پاس تحریک چلانےکےسوا کوئی راستہ نہیں ہے، عنقریب دنیا ایک کامیاب تحریک دیکھےگی، افسوس کے ہم ظلم کے سامنے سرنگوں کر چکے ہیں، عوام لبیک کہیں گے تو تحریک کا جلد آغاز ہو گا۔

شیرافضل مروت کا کہنا تھا کہ کارکن آئینی وقانونی طریقےسےبانی پی ٹی آئی کی رہائی کی کوششیں کیں، ایسےسیاسی قیدی کی رہائی لاکھوں لوگوں کےسڑکوں پرآنےسےہی ہوگی، میں نہیں سمجھتا بانی پی ٹی آئی کوملٹری عدالت میں پیش کرنےکا کوئی جوازہے۔

رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ نوازشریف،زرداری کسی گورنمنٹ سکول کےپرنسپل نہیں بن سکتے، بانی پی ٹی آئی آکسفورڈ یونیورسٹی کےچانسلرکا انتخاب لڑرہےہیں، مسلم لیگ ن بانی پی ٹی آئی کےخلاف سوشل میڈیا پرکمپین چلارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں اندرونی اختلافات انتہائی افسوس ناک ہے، علی امین گنڈا پورسےکہا اختلافات کوانتہا تک نہیں لیجانا چاہیے، خیبرپختونخوا میں جوکچھ ہورہا ہےکوئی قابل ستائش بات نہیں۔

شیرافضل مروت مولانا فضل الرحمان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ اگرمولانا فضل الرحمان حکومت میں جائیں گےتوسیاسی قیمت چکانا پڑےگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں