راولپنڈی میں دیرینہ دشمنی پر شہری قتل، ایک شدید زخمی

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق گلگت کا عزیز اللہ پیر ودھائی روڈ پر دکان کے باہر کھڑا تھا، موٹرسائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ ایک شخص گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔

واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، ہلاک ہونے والے شخص کی لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایس ایچ او پیرودھائی سبطین شاہ کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے، بظاہرواقعہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں