بلوچستان میں کل سے بارشوں کا نیا سپیل شروع ، پی ڈی ایم اے کا انتباہ

کوئٹہ :(دنیا نیوز) محکمہ پی ڈی ایم اے کا بلوچستان میں مزید بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ بارشوں کا نیا سلسلہ 2 ستمبر سے 4 ستمبر تک جاری رہے گا، کوئٹہ،ژوب، سبی،ہرنائی،زیارت اور کوہلو میں مو سلا دھار بارش کا امکان ہے، بارکھان لورالائی،شیرانی،دکی اور قلعہ عبداللہ میں بھی بارش متوقع ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ قلعہ سیف اللہ،خضدار،قلات،سوراب اور نصیرآباد ،جھل مگسی،اوستہ محمد،ڈیرہ بگٹی، آواران،کچھی، حب اور لسبیلا میں بھی مو سلا دھار بارش ہو سکتی ہیں۔

دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے شدید بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے الرٹ جاری کردیا ہے ، حکام کا کہنا ہے کہ بارشوں کے دوران شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں