غزہ جنگ بندی معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں: جوبائیڈن

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی صدر جوبائیڈن نے غزہ میں فریقین کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے جلد طے پا جانے کی امید کا اظہار کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ حماس اور اسرائیل جنگ بندی معاہدے کے بنیادی نکات پر متفق ہیں اور ہم معاہدے کی تکمیل کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

امریکی صدر نے جنگ بندی معاہدے پر پیشرفت کو حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ ہم جنگ روکنے کے راستے پر تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں، اس وقت حماس اور اسرائیل کے مذاکرات کاروں کے درمیان یرغمالیوں اور قیدیوں کے تبادلے کے لیے بالواسطہ بات چیت جاری ہے۔

خیال رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری غزہ میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 40 ہزار سے تجاوز کرگئی جب کہ زخمیوں کی تعداد 92 ہزار سے زیادہ ہے۔ شہید اور زخمی ہونے والوں میں نصف تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں