ہانگ کانگ کے باؤلر نے ٹی 20 میں نئی تاریخ رقم کر دی

ہانگ کانگ: (ویب ڈیسک) ہانگ کانگ کے فاسٹ باؤلر آیوش شکلا نے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں اپنے سپیل کے تمام 4 اوورز ہی میڈن کرا کر نئی تاریخ رقم کر دی۔

آیوش شکلا نے منگولیا کے خلاف ٹی 20 انٹرنیشنل میں اپنے 4 اوورز میں بغیر کوئی رن دیئے ایک وکٹ حاصل کی۔

آیوش شکلا ٹی 20 انٹرنیشنل میں تمام 4 اوورز میڈن کروانے والے دنیا کے تیسرے اور مجموعی طور پر چوتھے باؤلر ہیں۔

ان سے قبل کینیڈا کے سعد بن ظفر اور نیوزی لینڈ کے لوکی فرگوسن وہ باؤلرز تھے جنہوں نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں ایک بھی رن دیئے بغیر اپنے 4 اوور کا سپیل مکمل کیا تھا۔

اس کے علاوہ 2021 میں بھارت کی ڈومیسٹک مشتاق علی ٹرافی میں اکشے کارنیوار نامی باؤلر نے بھی 4 میڈن اوورز کرائے تھے۔

واضح رہے کہ ٹی 20 میچ میں ایک باؤلر زیادہ سے زیادہ 4 اوورز ہی کرواسکتا ہے، اس لیے اس کا مکمل سپیل 24 گیندوں کا ہی ہوتا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں