بیوی کی نازیبا تصاویر شیئر کرنے کا جرم ثابت، ملزم شوہر کو 9 سال قید کی سزا

کراچی: (دنیا نیوز) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کراچی نے بیوی کی نازیبا تصاویر شیئر کرنے اور بلیک میل کرنے کے کیس میں جرم ثابت ہونے پر ملزم فیضان کو مجموعی طور پر 9 سال قید کی سزا سنا دی۔

عدالت نے ملزم پر مجموعی طور پر 90 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا۔

پراسیکیوشن کے مطابق ملزم نے اپنی بیوی کی نازیبا تصاویر اس کے بھائی کو بذریعہ سوشل میڈیا بھیجیں اور بلیک میل کیا، ملزم کے وکیل نے کہا کہ میرے مؤکل کے موبائل فون کا غلط استعمال کیا گیا۔

عدالت نے کہا کہ ملزم نے اپنے دفاع میں کوئی گواہ یا ثبوت پیش نہیں کیا، ملزم نے اس حرکت سے مدعی اور اس کی فیملی کی عزت کو داغ دار کیا ہے، ملزم کو پیکا ایکٹ کے تحت سزا سنائی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں