ورلڈ یوتھ سکریبل چمپئن شپ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان سکریبل ایسوسی ایشن نے ورلڈ چمپئن شپ کیلئے 16 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا۔

پاکستان سکریبل ایسوسی ایشن کے مطابق قومی سکریبل ٹیم میں 12 لڑکے اور 4 لڑکیاں شامل ہیں، یوتھ سکریبل چیمپئن شپ 6 سے 8 ستمبرتک سری لنکا میں ہوگی۔

ایونٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم 4 ستمبرکوکولمبوروانہ ہوگی، پاکستان نے ورلڈ یوتھ چیمپئن شپ 2022 جیتی جبکہ 2023میں دوسرے نمبرپررہا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں