صیہونی فوج کے غزہ پر حملے، 24 گھنٹے میں 47 فلسطینی شہید، 94 زخمی

غزہ: (دنیا نیوز) اسرائیلی فوج کی غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں بربریت جاری، 24 گھنٹے میں صیہونی فوج نے غزہ پر حملے کر کے 47 فلسطینی شہید، 94 زخمی کر دیئے۔

دیرالبلاح میں گاڑی پر اسرائیلی حملے سے 4 فلسطینی، سکول پر بمباری سے 11 افراد شہید ہوئے، صیہونی فورسز کی مغربی کنارے میں وحشیانہ کارروائیوں میں شہدا کی تعداد 29 ہوگئی۔

مقبوضہ علاقے سے مزید 36 افراد گرفتار، خوراک اور پانی کی سپلائی منقطع کر دی گئی، مغربی کنارے کے علاقے جینن میں 2 اور ہیبرون میں ایک فلسطینی شہید ہوا۔

اسرائیلی حملوں میں شہدا کی مجموعی تعداد 40 ہزار 786ہو چکی ہے جبکہ 94 ہزار 224 فلسطینی زخمی ہوئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں