اختر مینگل کے استعفیٰ پر بی این پی کی قیادت کا جلد اجلاس بلانے کا فیصلہ

کوئٹہ: (دنیا نیوز) سردار اختر مینگل کے استعفیٰ کے معاملے پر بلوچستان نیشنل پارٹی کی مرکزی قیادت کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

بی این پی ذرائع کے مطابق بی این پی کی مرکزی قیادت کا اجلاس کوئٹہ میں بلایا جائے گا، اجلاس میں سردار اختر مینگل کے استعفیٰ کے بعد کی سیاست کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کامزید کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سینیٹ وصوبائی اسمبلی سے مستعفی ہونے سے متعلق حتمی فیصلہ بھی متوقع ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں