قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، 178 ارب روپے کے منصوبے منظور

اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں 178 ارب روپے کے منصوبوں کی منظوری دی گئی۔

قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوا، ایکنک نے 178 ارب روپے مالیت کے 6 میگا پراجیکٹس کی منظوری دی۔

ایکنک نے صحت، زراعت، توانائی اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں سمیت 6 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں