اسلام آباد: بارش کے کھڑے پانی میں ڈوب کر تین بچے جاں بحق

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترنول میں بارش کے کھڑے پانی میں تین بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک واقعہ وفاقی دارالحکومت کے علاقے ترنول میں پیش آیا جہاں کم سن بچہ پاؤں پھسلنے سے بارش کے کھڑے پانی میں جاگرا، بھائی کو ڈوبنے سے بچانے کیلئے 2 بہنیں بھی پانی میں کود پڑیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق تینوں بچوں کی لاشوں کو پانی سے نکال کر پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں