مسافر وین کی اینٹوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکر، 1 شخص جاں بحق، 12 زخمی

سرگودھا: لاہور روڈ 88 چک کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آ گیا۔

تیز رفتاری کے باعث مسافر وین ، اینٹوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، حادثے کے باعث 12 افراد شدید زخمی جبکہ 1 شخص جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو عملہ کے مطابق زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کر کے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں