چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری سے 25سول جج تبدیل
لاہور (کورٹ رپورٹر)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد 25 سول ججوں کے تبادلوں کے احکامات جاری کئے گئے ہیں،
نوٹیفکیشن کے مطا بق مس نبیلہ عامر کو لاہور سے بھکر ، محمد عامر رضا کو لاہور سے بھکر ، مس اقصیٰ ضمیر کو لاہور سے کہروڑ لعل عیسن ، عمران علی کو لاہور سے کہروڑ لعل عیسن ، محمد عمران شہزاد کو لاہور سے رحیم یار خان ، مس زرتاشہ بگٹی کو سیالکوٹ سے جام پور ، عدنان احمد کو اوکاڑہ سے شاہ کوٹ ، محمد طارق کو کہروڑ لعل عیسن سے چونیاں ، مس یسرا اقبال کو سرگودھا سے پاکپتن ، محمد نعمان یاسین کو وہاڑی سے لاہور ، مس نسیم اختر ناز کو چونیاں سے لاہور ، میاں عثمان طارق پتوکی سے کہروڑ لعل عیسن ، رضوان احمد کو پتوکی سے تونسہ شریف ، مس وجیہ حفیظ کو کہروڑ لعل عیسن سے وہاڑی ،محمد ذیشان کو مری سے روجھان ، فراز ارشد کو روجھان سے یزمان ، طیب شہزاد کو اٹک سے پتوکی ، محمد طارق خان کو چکوال سے پتوکی ، مس زائرہ منظور ملک کو قصور سے سرگودھا ، سید فضل الحسن شاہ کو خانیوال سے سرگودھا ، محمد ذیشان رانا کو شاہ کوٹ سے اوکاڑہ ، نجم ایوب کو میانوالی سے جھنڈ ، شہزادہ شاہ بہرام کو ساہیوال سے سیالکوٹ ، مس سائرہ ارم کو بھلوال سے لاہور جبکہ اورنگزیب کو سرگودھا سے مری تعینات کر دیا گیا ۔