مسلم ممالک غزہ پرجاندار دوٹوک موقف اپنائیں:حافظ نعیم

مسلم ممالک غزہ پرجاندار دوٹوک موقف اپنائیں:حافظ نعیم

لاہو ر(سٹاف رپورٹر،سیاسی نمائندہ )امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ غزہ کی صورتحال، اتحاد امت،پاک ایران گیس پائپ لائن پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا غزہ پر تمام اسلامی ممالک خصوصی طور پر پاکستان، ایران، سعودی عرب اور ترکی کو مشترکہ جاندار اور دوٹوک موقف اپنانا ہوگا۔ فلسطین میں جارحیت روکنے کیلئے اتحاد امت وقت کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے ایرانی سفیر کو فلسطین پر ہونے والی اے پی سی کے اعلامیہ سے آگا ہ کیا جس میں آزاد فلسطینی ریاست کے قیام پر زور دیاگیا ۔ انہوں نے کہا ایران اور پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل کریں تاکہ عوام کا فائدہ ہو۔ انہوں نے بارٹر تجارت پر بھی زور دیا اور کہا اس سے نہ صرف بارڈر سمگلنگ ،ختم دونوں ممالک کی معیشت مضبوط ہوگی۔دریں اثناجماعت اسلامی کے صوبائی امرا کااستصواب مکمل ہونے پر اعلان کر دیا گیا۔امیر حافظ نعیم الرحمن نے ارکان کی آرا کی روشنی میں تقرر کیا ۔ امرا کی مدت 3 سال یکم نومبر 2024 سے 31 اکتوبر 2027 تک ہو گی۔ جاوید قصوری کو وسطی پنجاب ، راؤ ظفر کو جنوبی پنجاب،ڈاکٹر طارق سلیم کو شمالی پنجاب ،مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کو بلوچستان ،پروفیسر ابراہیم کو خیبر پختونخوا ،کاشف سعید شیخ کو سندھ کا امیر مقررکیا گیا ،انتخابات میں 7ہزار خواتین سمیت 46 ہزار سے زائد اراکین نے رائے کا حق استعمال کیا ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں