بانی پی ٹی آئی کی پمز رپورٹ سے مطمئن نہیں:نورین نیازی
لا ہور (دنیا نیوز )دنیا نیوز کے پروگرام دنیا مہر بخاری کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نورین نیازی نے کہا ہے کہ عمران خان کی صحت بارے پمز ہسپتال کی رپورٹ سے کوئی مطمئن نہیں ۔
ہم پہلے کہہ چکے تھے ہمارا ان پر اعتماد نہیں ، پمز پہلے بھی بانی بارے غلط رپورٹ دے چکا، اس پر کوئی بھی یقین نہیں کرے گا ، پارٹی رہنما ہوں یا فیملی ممبر ، ہمیں خان کی صحت بارے فکر ہے ، انکے ذاتی معالج کو کیوں ملنے نہیں دیا گیا ، وہ سارا دن جیل کے باہر انتظار کرتے رہے ، ہماری پوری فیملی اس بارے فکر مند ہے ۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کار عمر چیمہ نے کہا نجی کالج واقعہ پر کوئی پولیس رپورٹ منظر عام پر نہیں آئی ، کسی نے اس بارے شکایت نہیں کی ، سوشل میڈیا پر خبر چلنے پر لوگوں نے فرض کر لیا ، کچھ لوگوں کی انا کا مسئلہ بن جاتا ہے کہ اب یہ بات کر دی ہے تو اس سے پیچھے نہیں ہٹنا ، ابتک پولیس اور ادارے اس پر بہت کام کر چکے ہیں کوئی شواہد سامنے نہیں آئے ، فیک نیوز بارے تصدیق ہی ہو رہی ہے ، ایسا نہیں ہو ا کہ شواہد آئے ہوں اور اس پر تحقیقات ہو رہی ہوں ، جس بچی کا نام آ رہا ہے ، اسکے والدین منتوں پر اترے ہوئے ہیں کہ ہمارے ساتھ کوئی ایسا واقعہ نہیں ہوا، اسے نہ پھیلائیں ، باپ رپورٹ لے کر پھر رہا ہے کہ میری بچی گر کر ہسپتال پہنچی ، کوئی بات سننے کو تیار نہیں ، لوگ اپنے بنائے ہوئے مفروضوں پر چل رہے ہیں ۔