مدارس بل ایکٹ بن چکا، فوری گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے: اتحاد تنظیمات مدارس

مدارس بل ایکٹ بن چکا، فوری گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے: اتحاد تنظیمات مدارس

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)اتحاد تنظیمات مدارس کے قائدین نے کہا ہے کہ مدارس بل ایکٹ بن چکا ہے لہذا فوری اس کا گزٹ جاری کیا جائے، اتحاد تنظیمات مدارس کے قائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے مولانا فضل الرحمن نے کہا حکومت نے ہماری قرارداد پر عمل نہ کیا تو اگلا لائحہ عمل طے کریں گے۔۔۔

 مدارس بل کا ڈرافٹ حکومت کی طرف سے لایا گیا تھا جو بوجوہ اسمبلی سے پاس نہ ہو سکا تھا ،26 ویں ترمیم میں وہی بل پاس کیا گیا ،اس میں ہماری طرف سے کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ،قومی اسمبلی اور سینیٹ سے پاس ہونے پر تو کسی نے کوئی سوال نہیں اٹھایا بلکہ ہمارے پاس مبارکباد کیلئے آنا چاہتے تھے میری مصروفیات پرملاقات نہ ہو سکی اب کیوں سوالات اٹھا رہے ہیں، ہم کسی بھی ایسے جال کی طرف نہیں جائینگے جس سے معاملہ لٹک جائے ہم فوری حل چاہتے ہیں،قانونی لب و لہجے کے ساتھ اپنا مطالبہ پورا کروانا چاہتے ہیں، بصورت دیگر تمام آپشنز موجود ہیں مولانا فضل الرحمٰن ،مفتی تقی عثمانی ،مفتی منیب الرحمن ،مولانا حنیف جالندھری اور تمام مکاتب فکر کے مدارس کے نمائندہ بورڈز قائدین نے واضح کیا کہ ہم دبائو سے بات منوانا نہیں چاہتے اس بل میں اب کوئی تنازعہ والی بات نہیں ۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے مولانا فضل الرحمن نے کہا پہلے حکومت کی طرف ڈرافٹ آیا اور ہم نے تسلیم کیا26 ویں ترمیم کے موقع پر ہم نے دوبارہ اس بل کی بات کی اس بل میں تبدیلی ہم نے نہیں کی ۔اجلاس میں موجودہ صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔مختلف قراردادیں منظور ہوئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں