ملاقات نہ کرانے کے باوجود عمران لچک دکھا رہے ، شیر افضل

 ملاقات نہ کرانے کے باوجود عمران لچک دکھا رہے ، شیر افضل

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) رہنما تحریک انصاف شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی مذاکراتی ٹیم کے ممبران کو عمران خان تک رسائی نہ د ینے کے باوجود عمران خان لچک دکھا رہے ہیں۔

 پروگرام’’دنیا مہر بخاری کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ اگر کال آف کرنی ہے تو صر ف عمران خان کرسکتے ہیں ، باقی لوگ نہیں، ملاقات کی اجازت دینا حکومت کیلئے کوئی مسئلہ نہیں تھا،ایک بدمزگی پیدا ہو گئی ہے ۔جیل سپرنٹنڈنٹ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف ناروا رویہ اپنایا ہوا ہے ۔ سپرنٹنڈنٹ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر رہا ہوں،ہم کہتے ہیں کہ عدالتی کمیشن بنائیں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا، ایک سوال کے جواب پر ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں مینڈیٹ واپس کرنے کامطالبہ نہیں رکھا نہ ہی یہ حکومت دے سکتی ہے ۔ہماری پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں ہے ، اور نہ ہی کوئی بداعتمادی ہے ، عمران نے کہا کہ مجھے ڈیل کی آفر ہوئی ہے ، انہوں نے یہ بیان میڈیا کو دیا ہے ،شیر افضل کا مزید کہنا تھا کہ اداروں کے خلاف بیان بازی نہ کرنے کی بانی کی کوئی ہدایت نہیں آئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں