مہنگی بجلی کیخلاف آج ملک گیر مظاہرے ، دھرنے :حافظ نعیم

مہنگی بجلی کیخلاف آج ملک گیر مظاہرے ، دھرنے :حافظ نعیم

لاہور،کراچی(سٹاف رپورٹر،نیوز ا یجنسیاں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ مہنگی بجلی اور آئی پی پیز مافیا کیخلاف آج جمعہ کو ملک گیر مظاہرے اور اہم شاہراؤں پر دھرنے ہونگے ،عوام سستی بجلی کیلئے دھرنوں میں بھرپور شرکت کریں ، بجلی بل بم بن چکے ہیں۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 حکمرانوں کو بجلی سستی کرنا پڑے گی اور ناجائز ٹیکسز واپس لینا ہونگے ۔ امریکا دنیا میں تباہی چاہتا ہے تاہم اب اسے مزاحمت کا سامناہے ، افغانستان کے بعد غزہ میں اسرائیلی شکست دراصل امریکا کی ہی شکست ہے ، پورا لاطینی امریکا بھی واشنگٹن کی زیادتیوں کیخلاف اکٹھا ہو رہا ہے ۔ حالات بتا رہے ہیں امریکا دنیا میں تنہا رہ جائے گا ،ساتھ دینے والے بھی ڈوبیں گے ، مستقبل جماعت اسلامی کا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ کی تربیت گاہ میں مالاکنڈ ڈویژن سے آئے افراد سے خطاب میں کیا۔ بعدازاں امیر جماعت نے حلقہ لاہور کی تربیتی ورکشاپ میں شرکت کی اور کہا سرمایہ داروں نے پوری دنیا میں جمہوریتوں کو یرغمال بنایا ہوا ہے ۔ٹرمپ کا غزہ خالی کرانے کا منصوبہ اہل فلسطین نے بروقت اقدام سے خاک میں ملا دیا۔مہنگی بجلی کیخلاف کراچی میں 14مقامات پر مظاہرے ہونگے ۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان شام 4:30بجے کے الیکٹرک آئی بی سی پر مظاہرین سے خطاب کرینگے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں