یوکرین تنازع میں پاکستانی شہری ملوث نہیں،الزام پروضاحت طلب کرینگے:دفترخارجہ

یوکرین تنازع میں پاکستانی شہری ملوث نہیں،الزام پروضاحت طلب کرینگے:دفترخارجہ

اسلام آباد(وقائع نگار )پاکستان نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کی طرف سے یوکرین روس جنگ میں پاکستانی شہریوں کے ملوث ہونے کے الزام کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے دوٹوک انداز میں مسترد کرتے ہوئے یوکرین سے وضاحت طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

 حکومت پاکستان یہ معاملہ یوکر ینی حکام کے ساتھ اٹھائے گی۔ ترجمان دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرینی حکام نے اپنے الزام کے حوالے سے کوئی قابل تصدیق ثبوت فراہم کئے اور نہ ہی باضابطہ طور پر ہمیں آگاہ کیا گیا ، یوکرین حکام سے اس معاملے پر وضاحت طلب کی جائے گی،وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ یوکرین تنازع میں پاکستانی شہریوں کے ملوث ہونے کے الزامات کو مسترد کرتے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے یوکرین تنازع کے پرامن حل کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے ۔  

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں