اداروں کا بیڑا غرق ،کسی کو بندہ پسند نہیں تو کوئی رشتہ دار اوپر لانا چاہتا : جسٹس محسن اختر کیانی
محکمے کا کام اپنی غلطیوں کو درست کرنا ہے ،غلطی کی کوئی سزانہیں ہوتی ، بدنیتی کی سزا ہوتی ہے جس ادارے میں سنیارٹی ڈسٹرب کی وہاں پر مسائل پیدا ہوئے :وزارت سائنس کے کیس میں ریمارکس
اسلام آباد(نامہ نگار سے )اسلام آباد ہائیکورٹ میں وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں سنیارٹی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ سارے اداروں کا بیڑہ غرق کر دیا ہے ،جس ادارے میں سنیارٹی ڈسٹرب کی وہاں پر مسائل پیدا ہوئے ،کسی کو کوئی بندہ پسند ہے تو کسی کو اپنا رشتہ دار اوپر لانا ہے ،ڈیپارٹمنٹ کا کام ہے اپنی غلطیوں کو درست کرنا،غلطی کی کوئی سزا نہیں ہوتی بدنیتی کی سزا ہوتی ہے ۔