معرکہ حق کی طرح معرکہ ترقی بھی جیتیں گے ، احسن اقبال

معرکہ حق کی طرح معرکہ ترقی بھی جیتیں گے ، احسن اقبال

دشمن پر کاری ضرب سے مسلح افواج ، ریاست کا وقار دنیا میں بلند ہوا شہباز شریف کی قیادت میں معیشت سنبھل گئی،تقریب سے خطاب

اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ فیلڈمارشل کی قیادت میں دشمن پر ایسی کاری ضرب لگائی کہ آج مسلح افواج اور ریاست کا وقار دنیا میں بلند ہوا،جیسے معرکہ حق جیتا ایسے ہی معرکہ ترقی جیتنا ہے ۔نیشنل ریسکیو چیلنج کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران احسن اقبال نے معرکہ حق پر بات کرتے ہوئے کہا کہ 2022 میں پاکستان کی معیشت خون میں لت پت ملی، دنیا میں شرطیں لگ رہی تھیں کہ کب پاکستان دیوالیہ ہوتا ہے مگر شہباز شریف کی قیادت میں معیشت سنبھل گئی، کسی نے امداد یا ٹیکنالوجی فراہم نہیں کی، پھر بھی ہم اس شعبے میں کامیاب رہے ۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سیلاب کے دوران ریسکیو  1122 نے قابلِ قدر خدمات انجام دیں ، آئندہ سال ریسکیو میں 30 سے 40 فیصد خواتین کو شامل کیا جائے تو خوشی ہوگی۔تقریب کے مہمان صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق بھی شریک تھے جنہوں نے ریسکیو کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ نے ریسکیو کو سرٹیفائیڈ کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں