وزیراعلیٰ کا کام سڑکوں پر بیٹھنا تصویرصاف کرنانہیں:عطاتارڑ

 وزیراعلیٰ کا کام سڑکوں پر بیٹھنا تصویرصاف کرنانہیں:عطاتارڑ

گوجرانوالہ(نمائندہ دنیا ،نامہ نگار)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کا یہ کام نہیں کہ سڑکوں پر بیٹھا رہے ،یا کسی کی چپل کا ناپ دے یا کسی کی تصویر کو صاف کرے۔۔۔

 بلکہ اسکا کام عوامی و فلاحی منصوبے لانا ہے عوام کو سہولیات پہنچانے کیلئے اقدامات کرنا ہے ،اگر وہ نہیں جانتے تو انہیں آئین پڑھنا چا ہئے ۔احمد نگرچٹھہ میں چودھری شجاعت حسین کے بہنوئی اور چودھری پرویز الٰہی کے ہم زلف چودھری جاوید چٹھہ کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے عطااللہ تارڑ نے کہاکہ وفاقی و صوبائی حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے بہترین اقدامات کر رہی ہیں ، بجلی کے بلوں میں ریلیف اس کی واضح مثال ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں