یکساں تعلیمی نظام کے فروغ کے بغیر ترقی ممکن نہیں:گورنر سلیم

 یکساں تعلیمی نظام کے فروغ کے بغیر ترقی ممکن نہیں:گورنر سلیم

تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ، اداروں میں معیاری تعلیم کیساتھ کردار سازی بھی ضروری پاک فوج کے شہدا کی فیملیوں کو تنہا نہیں چھوڑا جائیگا: خطاب ،کیڈٹس کی پریڈ کا معائنہ

لاہور (سپیشل رپورٹر) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پاک فوج نے دشمن کو شکست دے کر دنیا بھر میں پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے ۔ نوجوان نسل کا وطن سے محبت اور دفاعِ پاکستان کا جذبہ انتہائی قابلِ تحسین ہے ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے نجی کیڈٹ کالج اسلام آباد کی سالانہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا جہاں کیڈٹس نے پریڈ کے دوران انہیں سلامی پیش کی۔گورنر پنجاب نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں معیاری تعلیم کے ساتھ کردار سازی بھی ضروری ہے ۔ نجی تعلیمی ادارے تعلیمی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے ۔ ملک میں یکساں تعلیمی نظام کے فروغ کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔ دور دراز علاقوں کے ہونہار اور باصلاحیت بچوں تک معیاری تعلیم کی سہولیات پہنچانا ناگزیر ہے تاکہ وہ مستقبل میں ملک و قوم کا نام روشن کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے نوجوان جس جذبے سے وطن کے لیے جان نچھاور کرنے کا عزم رکھتے ہیں، وہ پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے ۔ پاک فوج کے شہدا کی فیملیوں کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور گورنر ہاؤس کے دروازے اُن کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں۔ آخر میں گورنر پنجاب نے کیڈٹس کی پریڈ کا معائنہ بھی کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں