لاہور ہائیکورٹ :سرما تعطیلات کا دوسرا ہفتہ،ججز روسٹرجاری
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں موسمِ سرما کی تعطیلات کے دوسرے ہفتے کیلئے ججز روسٹر جاری کر دیا گیا، یکم سے 8 جنوری تک8 ججز پرنسپل سیٹ پر کیسز کی سماعت کریں گے ،3 ڈویژن بینچز اور 8 سنگل بینچ کیسز کی سماعت کریں گے ۔
ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل شبیر حسین نے چیف جسٹس کی منظوری کے بعد موسم سرما کی تعطیلات کے دوسرے ہفتے کیلئے ججز کا روسٹر جاری کیا ۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کریں گی، جبکہ جسٹس عاصم حفیظ، جسٹس حسن نواز مخدوم، جسٹس جواد ظفر اور جسٹس عبہر گل خان سنگل بینچ میں مقدمات کی سماعت کریں گے ۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈویژن بینچ نمبر ایک چیف جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس عبہر گل خان پر مشتمل ہوگا، ڈویژن بینچ نمبر دو میں جسٹس جواد ظفر اور جسٹس ملک محمد اویس خالد ،جبکہ ڈویژن بینچ نمبر تین میں جسٹس سلطان محمود اور جسٹس طارق محمود باجوہ کیسز کی سماعت کریں گے ۔