چین میں موٹاپے کے شکار افراد کیلئے خصوصی جیلیں

چین میں موٹاپے کے شکار افراد کیلئے خصوصی جیلیں

بیجنگ(نیٹ نیوز)چین میں موٹاپے کے شکار افراد کے لیے خصوصی'جیلیں' قائم کی گئی ہیں جس میں 28 دن میں وزن کم کرنے کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔۔۔۔

موٹاپے کے بڑھتے ہوئے مسئلے سے نمٹنے کے لیے چین میں کمرشل اور سرکاری سرپرستی میں چلنے والے خصوصی مراکز قائم کیے گئے ہیں، جنہیں عوامی طور پر ‘فیٹ جیلیں’ کہا جا رہا ہے ۔ ان مراکز میں موٹاپے کے شکار افراد 28 دن تک رہتے ہیں اور سخت جسمانی تربیت کے ذریعے وزن کم کرتے ہیں۔ایک آسٹریلوی سوشل میڈیا انفلوئنسر، جنہوں نے حال ہی میں اس کیمپ میں شمولیت اختیار کی، نے سوشل میڈیا پر کیمپ کی اندرونی تفصیلات شیئر کیں۔ سوشل میڈیا انفلوئنسر کے مطابق یہ فوجی طرز کے کیمپ بند عمارتوں میں قائم ہیں، جہاں شرکا کو تربیت مکمل ہونے سے پہلے کسی جائز وجہ کے بغیر باہر جانے کی اجازت نہیں ہوتی۔ کیمپ میں داخلے کی فیس ایک ہزار ڈالر سے کم ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں