امتحان میں فیل ہونے پر کم کارڈیشین رو پڑیں، ویڈیو وائرل

امتحان میں فیل ہونے پر کم  کارڈیشین رو پڑیں، ویڈیو وائرل

لاس اینجلس (آئی این پی)امریکی سوشل میڈیا سٹار کم کارڈیشین امتحان میں فیل ہونے پر رو پڑیں۔۔۔۔

ریئلٹی شو دی کارڈیشینز کے سیزن 7کے فائنل میں کم کارڈیشین اس وقت جذباتی ہوکر رو پڑیں جب انہیں معلوم ہوا کہ وہ کیلیفورنیا بار کے امتحان میں کامیاب نہیں ہو سکیں۔اگرچہ ان کی ناکامی کی خبر گزشتہ ماہ سامنے آئی تھی لیکن شو میں دکھایا گیا کہ کم اپنے خاندان کے ساتھ بیٹھی ہیں جیسے ہی مقررہ وقت پر نتائج آئے ، تو انہوں نے مایوسی کے ساتھ کہا کہ انہیں پہلے ہی اندازہ تھا کہ وہ پاس نہیں ہو سکیں گی،ان کی آواز بھرا گئی اور آنکھوں میں آنسو آ گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں