چین نے تائیوان کے گرد فوجی مشقیں مکمل کر لیں
بیجنگ (اے ایف پی) چین نے تائیوان کے گرد فوجی مشقیں کامیابی سے مکمل کیں، جن میں لائیو فائرنگ، بندر گاہوں کی ناکہ بندی اور بحری اہداف پر حملے شامل تھے۔۔۔
پیپلز لبریشن آرمی کے مشرقی کمانڈ کے ترجمان سینئر کیپٹن لی شی نے کہا کہ فوجی تربیت جاری رہے گی تاکہ تائیوان آزادی پسندوں اور بیرونی مداخلت کی کوششوں کو ناکام بنایا جا سکے ۔ تائیوان نے مشقوں کو شدید اشتعال انگیز قرار دیا اور خبردار کیا کہ یہ خطے میں استحکام اور عالمی تجارت کے لیے خطرہ ہیں۔